یونیورسٹی آف مسوری امریکا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز تعلیم و تحقیق میں تعاون کریں گے، معاہدہ طے

یونیورسٹی آف مسوری

یونیورسٹی آف مسوری امریکا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز تعلیم و تحقیق میں تعاون کریں گے، معاہدہ طے پا گیا۔

اس سلسلے میں پی آئی این ایس کے ایڈیٹوریم میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ یونیورسٹی آف میسوری امریکہ کے مندوب پروفیسر مائیکل اور پروگرام ڈائریکٹر پروفیسر فرحان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر آصف بشیر نے امریکا میں پاکستان کے نوجوان نیورو سرجنز کے لیے تربیتی مواقع کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پروفیسر مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے نیورو سرجنز قابل ہیں اور وہ امریکا میں اچھے عہدوں پر تعینات ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تمام پاکستانی نیورو سرجنز کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ امریکہ سے تربیت حاصل کریں اور پھر اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس آئیں۔

بلوچستان: صوبے بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ

پروگرام کے ڈائریکٹر پروفیسر فرحان نے سامعین سے امریکہ میں تربیت اور تحقیق کے مواقع سے استفادہ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی، غیر ملکی ڈاکٹرز نے پنز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے عالمی معیار کے آپریشن تھیٹرز، جدید طبی آلات کی تنصیب، مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور نیورو انسٹی ٹیوٹ میں ڈسپلن پر پروفیسر آصف بشیر کی پیشہ وارانہ مہارت اور انتظامی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

پروفیسر آصف بشیر نے کہا کہ ہمیشہ اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور دنیا کے بہترین تربیتی مراکز سے اچھی تربیت حاصل کر کے اپنی قوم کی خدمت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اپنے مریضوں کو بہترین دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں نوجوان ڈاکٹرز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام توانائیں صرف کریں گے۔


متعلقہ خبریں