بانی تحریک انصاف کا 3بار رنگ پسند نہ آنے پر فرنیچرتبدیل کیا گیا، جاوید لطیف

جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف کا 3بار رنگ پسند نہ آنے پر فرنیچر کوتبدیل کیا گیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آخر ہم کب تک یہ کرتے رہیں گے کہ مٹی پاؤ آگے چلیں،سب کے سامنے ہے پانامہ پر فیصلے لکھوائے گئے اور اوپر مانیٹرنگ جج بھی بٹھایا گیا تھا۔

تیز بارش اور آندھی کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے6ججز ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، لیکن کیا شوکت عزیز صدیقی جج نہیں تھے، اگر اس وقت انصاف کیا جاتا تو ان 6معزز ججز صاحبان کو خط لکھنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

انصاف کیلئے ٹائمنگ دیکھی جاتی ہے ، انصاف وہ ہے جو ہر وقت ہو، اس وقت ذوالفقار علی بھٹو کے فیصلے میں بھی لکھ دیا جاتا کہ یہ فیصلہ کس کی خواہش پر دیا گیا ہے۔ ہم 2،3افراد کی پالیسیوں کی وجہ سے پھر دہشتگردی کا شکار ہورہے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف کہہ رہے ہیں کہ وہ اسمبلی میں آکر جواب دیں گے ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پارٹی کے صدر ہیں لیکن میرے قائد نہیں ہیں ، اس وقت بھی نوازشریف ہم سب کے اور شہبازشریف کے قائد ہیں۔ ہمارے تمام ادارے قانونی اور آئینی حدود میں کھڑے ہوجائیں تو ملک چل سکتا ہے، ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی سننی چاہئے، میں آج بھی کہتا ہوں کہ 16ماہ کی حکومت بےاختیار تھی۔

پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پالیسی تیار

بانی تحریک انصاف کے حوالے سے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے سسٹم کے اندر سے سہولت کاری ہو رہی ہے، خدا کرے کوئی بندہ دورے پر بھی جیل نہ جائے، کیونکہ عمران خان کو جو سہولیات دی گئیں ہیں وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی نہیں ملتی۔ انکا تو 3بار رنگ پسند نہ آنے پر فرنیچر کوتبدیل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں