لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی ، جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگئی۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی
عدالت نے آج بدھ کے روز عثمان ڈار کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی ، ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔
علاوہ ازیں جسٹس شہرام سرورچوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں سات روز کی حفاظتی ضمانت فراہم کر دی۔