پاکستان اور سعودی عرب میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا ، پیپلز کے زیر اہتمام تقریب

پیپلز تقریب

ریاض( ذکااللہ محسن ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم پیپلز کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہزادی نورہ الفیصل ، شہزادی حیا بنت بندر سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات اورپاکستانی پروفیشنلز ،ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے جس کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔

سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ

پیپلز کے چیئرمین محمود خان اور صدر کاشف خان نے کہا کہ سعودی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں پاکستانی تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فاہدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز کا مقصد پاکستانی پروفیشنلز اور سعودی اداروں اور شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ دو طرفہ کاروباری معاملات کو فروغ حاصل ہوسکے۔

سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری،معاہدہ طے پاگیا

اس موقع پر شہزادی نورہ الفیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جہاں دو طرفہ مراسم مضبوط اور پائیدار ہیں وہیں تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم دونوں ممالک کے افراد ایک دوسرے کیساتھ تجربات کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں، اس سے دونوں ممالک کو اچھے نتائج ملیں گے۔


متعلقہ خبریں