وزیر اعظم نے سیکیورٹی سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کر لیا

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا جو اب 28 مارچ جمعرات کو ہو گا۔ جس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے۔اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ اور تحریک چلانے کا اعلان

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں ہلاک ہونے والے 5 غیرملکی باشندے ہیں، گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی کہ راستے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔


متعلقہ خبریں