مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ اور تحریک چلانے کا اعلان

Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے ہیں اور عوامی اسمبلی کے نام سے 25 اپریل کو پشین بلوچستان میں پہلا جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ میں 2 مئی، پشاور خیبر پختونخوا میں 9 مئی کو جلسہ ہو گا جبکہ پشاور جلسے کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے متحد کریں گے۔ جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا اور ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن اللہ کریم سے مدد و نصرت مانگیں اور ابھی سے محنت شروع کر دیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں