ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا


کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ویمنز ایشیا کرکٹ کونسل میں 8 ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا، سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

گروپ اے میں نیپال، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، پاکستان اور بھارت ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 21 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

May be an image of text that says "ACC SANCCETCOUNCIL WOMEN'S ASIA CUP WOMEN'S ASIA CUP 2024 DAMBULLA, SRI LANKA GROUP A INDIA PAKISTAN| UAE NEPAL DATE GROUP BANGLADESH| SRI LANKA MALAYSIA| THAILAND 19-JULY FRIDAY MATCHES PAKISTAN NEPAL NDIA 20-JULY SATURDAY UAE MALAYSIA SRI LANKA THAILAND 21-JULY SUNDAY BANGLADESH NEPAL UAE INDIA 22-JULY MONDAY PAKISTAN SRI LANKA MALAYSIA BANGLADESH 23-JULY TUESDAY THAILAND PAKISTAN UAE INDIA 24-JULY WEDNESDAY NEPAL BANGLADESH SRI LANKA MALAYSIA 26-JULY FRIDAY THAILAND SF GROUP (GROUP 28-JULY SUNDAY 2nd) GROUP 1st) GROUP 2nd) FINAL NOTE: MATCH TIMINGS WILL BE ANNOUNCED SOON."

پاکستانی ویمنز ٹیم کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایشیا کپ کے دونوں سیمی فائنل26 جولائی کو جبکہ فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں