گیس صارفین کو دی گئی رعایت ختم، ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، یکساں ریٹ مقرر

Gas

حکومت نے صارفین کو گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دئیے، جس کے تحت صارفین گیس کا چاہے ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں نرخ یکساں چارج کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا۔ یہ چارجز پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔

28 سے 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان

مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھر یلو ، کمرشل صارفین ، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اور رینڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس ٹیرف میں مزید 147 فیصد اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔

گندم کی خریداری، وزیراعلی پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کردی

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 475 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے پر سماعت کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن عامر طفیل نے موقف اپنایا تھا کہ گیس کی قیمت میں 4 ہزار 446 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونا چاہیے۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ صارفین کی مشکلات، کمپنیز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں