صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 سے ن لیگی ایم پی اے ملک وحید کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان دہشت گردحملے کی مکمل تحقیقات کرے،چینی سفارتخانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملک وحید سے تین دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی ملک وحید کو پنجاب پولیس کے اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم پی اے ملک وحید کی بدسلوکی کا نشانہ بننے والے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ملاقات کی ہے۔
بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینےکا اعلان
دوران ملاقات مریم نواز نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے پورا واقعہ سنا اور کہا کہ اس واقعے پر میں بہت شرمندہ ہوں۔
دوران گفتگو مریم نواز نے کہا کہ یاسر آئندہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے، آپ نے کسی سے نہیں ڈرنا، ذمہ داری پوری کرنے پر کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی۔
پیاز 20 روپے اور ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا کام یہی ہے اور آپ نے اپنا کام اچھے طریقے سے کرنا ہے، ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر ہو قانون سے بڑا کوئی نہیں۔
پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی فہرست سامنے آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، آپ نے بالکل ٹھیک کیا، اس بات پر دل چھوٹا نہ کریں، میں نے اپنے ایم پی اے کو شوکاز نوٹس دیا ہے۔