پیاز 20 روپے اور ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوگیا


پشاورمیں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی فہرست سامنے آگئی

سرکاری نرخنامہ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 20 روپے کمی ہوئی ،فی کلو پیاز کی قیمت 160 روپے ہو گئی،ٹماٹر کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہوگئی، قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں  برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، گوشت کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہو گئی۔

اپیل منظور، پرویز الہٰی الیکشن کیلئےاہل قرار

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی سرکاری قیمت 609 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ مرغی تھوک میں 404 روپے کلو جبکہ پرچون میں 420 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 612 روپے، زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 406 جبکہ زندہ مرغی کی پرچون قیمت 422 روپے کلو تھی۔

وزیر اعلیٰ کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تھی۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 273 روپے کی سطح پر برقرارہے۔


متعلقہ خبریں