قریبی لوگوں کو کھونے کے بعد زندگی میں بہت تبدیلی آئی، بشریٰ انصاری


سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ اپنے قریبی لوگوں کو کھونے کے بعد ان کی زندگی میں بہت تبدیلی آئی اب دنیا فانی محسوس ہوتی ہے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کورونا کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں وہ ٹورنٹو میں پھنس گئی تھیں اور وہ سوچتی تھیں کہ اگر وہ اس فانی دنیا سے چلی جائیں تو ان کے پیچھے بچ جانے والے مال و دولت کا خیال کون رکھے گا۔

عاطف اسلم نے بیٹی کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ساڑھیاں جمع کرنے کا بے حد شوق ہے تو یہ بھی سوچا کہ ان قیمتی ساڑھیوں کا کیا ہوگا، بیٹیاں تو نوکری کرتی ہیں وہ نہیں پہنتیں اور بہن نے بھی منع کردیا کہ میں کیا لوں میں خود ہی مر گئی تو پھر۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہی سبب جب وہ پاکستان واپس لوٹیں تو اپنا بنگلہ بیچ کر ایک چھوٹا سا فلیٹ خرید لیا تاکہ جب وہ اس دنیا سے جائیں تو کسی کو بہت زیادہ پریشانی سے گزرنا نہ پڑے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے قریبی لوگوں کو کھونے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کا بھی ذکر کیا کہ اس کے بعد دنیا فانی معلوم ہوئی اور سوچ یکسر بدل گئی۔


متعلقہ خبریں