اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی مجوزہ آسان ٹیکس اسکیم کی مکمل حمایت کر دی۔
چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تاجروں کے لیے اعلان کردہ اسکیم پر کہا کہ معیشت کو آسان طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کے موجودہ حکومتی طریقہ کار کو سپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں نے 1795 ارب روپے مانگ لیے
نعیم میر نے کہا کہ ہر تاجر کو اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروانا اور ریاست کی مدد کرنا چاہیئے۔ حکومتی اسکیم میں آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔