وفاقی حکومت نے تین وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئے

SHAHBAZ SHARIF

وفاقی حکومت کی جانب سے تین وفاقی سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئےگئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت مس حمیرا احمد کو تبدیل کر کے سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمدمحمود کو انچارج سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10دن میں ریلیف مل جائے گا،تیمور سلیم جھگڑا کا دعویٰ

گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے6پولیس افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ظہور باہرکو ڈی پی او مردان،اے آئی جی ٹریفک ہائی وے زاہد اللہ  کو ڈی پی او سوات تعینات کردیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری

ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات کا بطور ڈی پی او بٹگرام،ڈی پی او سوات شفیع اللہ کا بطور ڈی پی او مانسہرہ تبادلہ کردیاگیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سعود خان چیف ٹریفک افسر پشاور، سلیمان ظفر ڈی پی او ہری پور تعینات کردئیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں