برائلر گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

مرغی کا گوشت chicken rates

ملک کے بیشتر شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

لاہور میں فی کلو مرغی کی گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں 32 روپے اضافے کے بعد 612 روپے تک پہنچ گئی اور زندہ مرغی 22 روپے کے اضافے کے بعد 422 روپے کی ہو گئی ہے۔

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 273 روپے فی درجن پر مستحکم  رہی ۔ دوسری جانب پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان  سے باتیں کر رہی ہیں، ملک میں بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے۔

محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

لاہور میں پیاز 200 روپے کلو، کچنار 300 روپے کلو، شملہ مرچ 400 روپے کلو، سیب 250 روپے کلو، خربوزہ 200 روپے کلو ہسٹو بری 300 روپے کلو، کیلا 200 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔

جبکہ پشاور میں ہائی کورٹ کے نوٹس پر سبزیوں کی قیمتیں تو نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں تا ہم زندہ مرغی کے ریٹ نیچے آنے کا نام نہیں لے رہے۔ مرغی کے نرخ 450 روپے فی کلو پر پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں