اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر آپ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اپنے سفر پر غور کریں اور اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں۔ مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہماری خودمختاری کو یقینی بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم پاکستان آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے اور پاکستان اپنی طرف سے کشمیریوں کی ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ مہنگائی، بےروزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی اور تجارتی خسارہ بڑے چیلنجز ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ آئیے پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ کا گہوارا بنانے کے عزم کی تجدید کریں۔ آئیں ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد کریں جو ہر قسم کی تفریق سے پاک ہو۔