ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد 4 ہزار 200 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4200 روپے سستا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 70پوائنٹس کااضافہ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 645 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ 4600 ریکارڈ کیا گیا تھا۔