کراچی: مختلف علاقوں میں کارروائیاں، پولیس اہلکاروں سمیت 13 ملزمان گرفتار


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سچل سمیرا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز ملے ہیں۔ ملزمان سمیرا چوک کے قریب شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 ہوا گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن سے اسلحہ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوائی۔

ڈیفنس فیز 8 خیابان جامی کے قریب گزری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، مسرقہ سامان اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان لے گیا

جہانگیر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے ملزمان میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پوش علاقوں میں وارداتیں کرتے  تھے جبکہ ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کی ریکی کرتے اور لوٹتے تھے۔


متعلقہ خبریں