پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا

IMF

قلیل مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کا دوسرا اقتصادی جائزہ مشن مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستیں خارج

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا،آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایف بی آر نے ٹیکس پالیسی پر کام شروع کر دیا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تجاویز کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا ہے ،آئی ایم ایف نے مقامی اور غیر ملکی سگریٹ بنانے والی کمپنیوں پر یکساں ایکسائز لاگو کرنے کی تجویزدی ہے۔

پیاز درجہ اول کی قیمت 195، پیاز تاجکستان 135 روپے فی کلو ہوگئی

آئی ایم ایف کی طرف سے ای سگریٹ پر بھی تمباکو کی طرح مساوی ٹیکس لگانے کی تحویزدی گئی ہے،مقامی طور پر تیار کردہ لگژری اشیاء پر ایکسائز ٹیکس میں بتدریج اضافہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پرسنل انکم ٹیکس دینے والوں کو ٹیلی کام بلز پر پری پیڈ انکم ٹیکس ریفنڈ کی سفارش کی گئی ہے ۔دونوں فریقین مذاکرات کی کامیابی کا حتمی اعلان آج رات اعلامیہ کے ذریعے کریں گے۔

جعلی ڈگری کیس میں ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرے گا۔


متعلقہ خبریں