مسکراہٹ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے، یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے، اخلاقی اقدار کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

زمین و آسمان کا مالک کسی وقت بھی کسی انسان کو ہدایت دے سکتا ہے، رابی پیرزادہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے، ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں