ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس،حسن اور حسین نواز بری

حسن اور حسین

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو تین ریفرنسز(ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس) میں بریی کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل

اس موقع پر حسن اور حسین نواز کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کے علاوہ ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ بریت کی درخواست پر آپ کی رپورٹ آنی تھی، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے بتایا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول سے مکالمہ کیا کہ ہم آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے عدالت کو بتایا کہ آپ میرا بیان ریکارڈ کرلیں، یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں ہے، اس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی حد تک فیصلہ بھی کر چکی ہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی سمگلنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

اظہر مقبول نے موقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی تھی، حسن، حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے، حسن نواز اور حسین نواز کے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

بعدازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے عدالت نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کو بری کر دیا


متعلقہ خبریں