اسلام آباد(شہزار پراچہ) پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں نےاسلام آباد ائیرپورٹ پر موبائل فون کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات عملہ نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف ممالک سے انے والے دو مسافروں سے لاکھوں روپے مالیت کے 191 قمیتی موبائل قبضہ میں لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کا متعلقہ کسٹمز کورٹ سے ریمانڈ بھی لیا گیا ہے۔
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو سیکیورٹی ادارے کے اہکاروں کی جانب سے پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے باہر لایا جا رہا تھا ، اس دوران سامان کی چیکنگ کے دوران درجنوں قیمتی موبائل برآمد کر لئے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے کسٹمز کے اسلام اباد ائیرپورٹ پر تعینات اعلی حکام کی محکمہ کی اعلی حکام سے اچھے تعلقات ہیں جس بنا پر کسٹمز نے پروٹوکول دینے والے اہلکاروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
ہم نیوز نے اس معاملے پر موقف کیلئے ممبر کسٹمز اپریشنز، چیف کلکٹر نارتھ سیما رضا بخاری اور کلکٹر اسلام آباد ائیرپورٹ نوید الہی کو سوالات بھیجے تاہم فی الحال ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔