یورپی پارلیمنٹ نے ورک، رہائشی پرمٹ کا حصول آسان بنادیا

یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ نے فردِ واحد کے لیے یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں کام اور رہائش کے لیے اجازت نامے کا حصول آسان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے یورپی کونسل کی حتمی منظوری بھی لازم ہے، اس کے بعد ہی نئے قوائد نافذ کیے جاسکیں گے۔

یورپی پارلیمنٹ کے بیشتر ارکان نے کسی بھی شخص کے لیے کام اور رہائش کا پرمٹ لینا آسان بنانے سے متعلق تجاویز کی منظوری دی ہے تاکہ اس حوالے سے پائی جانے والی پیچیدگیاں دور ہوں اور افرادی قوت کا مسئلہ بھی موثر طور پر حل ہو۔

عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دیدی

نئے قوائد کے تحت آجر کی تبدیلی اور بے روزگاری کی صورت میں بھی طویل تر قیام ممکن بنایا جاسکے گا،کام یا رہائش کے پرمٹ کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست پر فیصلہ اب چار کے بجائے تین ماہ میں کرنا ہوگا۔

اگر پیچیدہ تر درخواستیں جمع کرائی جائیں تو پروسیسنگ کی میعاد میں خصوصی طور پر ایک ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے،ترقی پذیر ممالک کے جو باشندے یورپی یونین کے کسی ملک میں ہیں انہیں اب پرمٹ کے حصول کی شرط کے طور پر لازمی طور پر اپنے آبائی ملک نہیں جانا پڑے گا۔

آجر، پیشہ یا ورک سیکٹر تبدیل کرنے کے لیے اب نئے آجر کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کافی ہوگا۔ پہلے یہ عمل خاصا پیچیدہ تھا۔یورپی یونین کے ارکان خصوصی طور پر 6 ماہ کی پابندی لگاسکتے ہیں جس کے دوران آجر بدلنا ممکن نہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں