پی ایس ایل فائنل، عماد وسیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر عماد وسیم نے سب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے پی ایس ایل کے فائنل میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ عماد وسیم پی ایس ایل کے فائنل میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

عماد وسیم نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

عماد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی وکٹ تھی اور میں نے کچھ سلو ون کیے اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مخالف ٹیم کو 150 رنز تک روکنا چاہتے تھے لیکن وہ اس سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یومیہ 15 لاکھ روپے وصول کرنے والے شین واٹسن پی ایس ایل کے مہنگے ترین کوچ

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔ جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں