پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن مہنگے ترین کوچ بن گئے۔
پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جہاں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہونگی۔ دونوں ٹیمیں جیت کی صورت میں دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کریں گی۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں گے
رواں ایڈیشن میں پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کی طرف سے ہیڈ کوچ کے لیے نئے چہرے سامنے آئے۔ کراچی کنگز کے فل سائمنز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مائیک ہیسن، پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی اور ملتان سلطانز کے عبد الرحمان نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن معاوضے کے لحاظ سے سب پر بازی لے گئے۔ یومیہ 15 لاکھ روپے وصول کرنے والے شین واٹسن ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ بن گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں شاداب خان کے بعد عماد وسیم کی واپسی بھی متوقع
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں ڈیڑھ لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا جو تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ سُپر لیگ کے دوران شین واٹسن 28 دن پاکستان میں رہے،
دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر معین خان سے 50 ہزار ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ پلے آف اور پھر فائنل میں پہنچنے پر 10،10 ہزار ڈالر اضافی ملنے کی ڈیل ہوئی تھی۔