اے آئی ٹیکنالوجی جادوئی انداز سے تمام مسائل حل نہیں کرسکتی، بل گیٹس

بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کافی عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی))ٹیکنالوجی کے پرزور حامی ہیں۔ مگر اے آئی کی تمام تر پیشرفت کے باوجود وہ اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے لاحق خدشات سے بھی آگاہ ہیں۔

بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کی خوبیوں اور کمزوریوں کا مشاہدہ بذات خود کیا ہے۔ میں اسے ہر وقت استعمال کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ ابھی مثالی تو نہیں مگر پھر بھی کافی اچھی ہو چکی ہے۔

واٹس ایپ کا پیغام کے متعلق نئے فیچر پر کام جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی متعدد شعبوں بشمول ادویات کی تیاری اور زراعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ مگر وہ کچھ شعبوں میں اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

بل گیٹس کا  کہنا تھا کہ موجودہ اے آئی ماڈلز جادوئی نہیں اور وہی کام تیزی سے کرتے ہیں جن کا ڈیٹا اس ٹیکنالوجی کو دستیاب ہوتا ہے۔ ان کے بقول اے آئی ٹیکنالوجی جادوئی انداز سے ان شعبوں کے مسائل کو حل نہیں کر سکتی جن میں انسانوں کی اپنی صلاحیت کچھ زیادہ اچھی نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اے آئی سے مشاورت کرنے کے حوالے سے ہمیں محتاط رہنا چاہیے، اس کے لیے ابھی کافی کام ہونا باقی ہے۔

چینی خلائی اسٹیشن نے تجرباتی آلات اور مادی نمونوں کی پائیداری کا ٹیسٹ مکمل کرلیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کا مزید کہنا تھا کہ پیچیدہ ریاضی کے شعبے میں بھی موجودہ اے آئی ماڈلز کی کارکردگی مثالی نہیں۔ اے آئی ماڈلز کو یہ علم نہیں ہوتا کہ انہیں اپنے جواب کو کیسے چیک کرنا چاہیے۔

بل گیٹس نے کہا کہ حیران کن طور پر کئی بار اے آئی ماڈلز انسانوں کی طرح اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے کہتے ہیں کہ لفظ غلط ٹائپ ہوگیا، جس کے بعد وہ دوبارہ کوشش کرتے ہیں مگر پھر ناکام رہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں