علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ali ameen Gandapur

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 دہشتگردہلاک، 5 جوان اور2 افسرشہید

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔ مزید کہا گیا کہ عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں