چین نے اپنے خلائی اسٹیشن پرتجرباتی آلات اور مادی نمونوں کی خلا میں پائیداری کا ٹیسٹ مکمل کرلیا ہے، آلات اور نمونوں کی پہلی کھیپ کو بحفاظت خلائی اسٹیشن واپس پہنچایا گیا۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے نیشنل اسپیس سائنس سنٹر کے مطابق تجرباتی آلات اور نمونے خلائی اسٹیشن کے بیرونی حصے سے اسٹیشن کے ایئر لاک ماڈیول میں زمین پر سائنسدانوں اور خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو کی مدد سے جمعرات کی رات 9بجے منتقل کیے گئے۔
انسٹاگرام میں 1 کروڑ 30 لاکھ نئے فعال صارفین کا اضافہ
خلائی اسٹیشن کے عملے نے بعد میں تجرباتی اسمبلی کو لیب ماڈیول میں منتقل کیا، جہاں انہوں نے نمونوں کو علیحدہ علیحدہ کرتے ہوئے سٹورکیا۔
سنٹر نے بتایا کہ یہ نمونے شین ژو خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس بھیجے جائیں گے اور مزید تحقیق کے لیے سائنسدانوں کے حوالے کیے جائیں گے۔
پائیداری ٹیسٹ کے لیے تجرباتی آلات کو 8 مارچ 2023 کو خلا میں بھیجا گیا اور ایک سال سے خلا میں موجود ہیں۔400 سے زائد مادی نمونوں کی پہلی کھیپ غیر دھاتی اور دھاتی مواد پر مشتمل ہے۔