اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے بینک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی۔
بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکرتا ہے۔
بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمرمیں تبدیل کئے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی
اسٹیٹ بینک کپاس پرمبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پرمقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پرتیارکیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ پولیمر(پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں ہیں،جس وجہ سے اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے۔