خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے امیدوار فائنل کردیے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں کیلئے9 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں، حتمی فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔
جنرل نشستوں پر عرفان سلیم،فیصل جاوید،مراد سعید،خرم ذیشان، فیض الرحمان،شفقت ایاز، مرزا آفریدی،نورالحق قادری اوروقاص اورکزئی امیدوار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ
پارٹی ذرائع کے مطابق خواتین کی نشستوں کے لئے روبینہ نیاز ایڈووکیٹ، عائشہ بانو، مہوش کے نام فائنل کئے گئے ہیں، ٹیکنو کریٹس نشستوں کیلئے اعظم سواتی، خالد مسعود پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں 7 جنرل،2 خواتین،2 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔