پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔
ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف سابق وزیر نورالحق قادری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی، نور الحق قادری کے وکیل نے بتایا کہ نورالحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں
نورالحق قادری کوسعودی حکومت نے دعوت دی ہے، وہ جانا چاہتے ہیں، ای سی ایل میں نام شامل ہونے سے نورالحق قادری سعودی عرب نہیں جاسکتے۔
وکیل نے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل میں سے نکالا جائے۔جس کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔