صدر مملکت کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیرمقدم

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


صدر مملکت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیرمقدم کیاہے۔

این اے 81 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مابین ملاقات احسن شروعات ہے،یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔

ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں ،وقت آگیا ہے ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

دوسری جانب ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات حاصل کر لی ۔

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی قیدیوں کے حوالے سے خصوصی پیغام وزیراعظم تک پہنچایا۔

بانی پی ٹی آئی نے خاص پیغام دیا ہے کہ شہبازشریف پارٹی ورکرز کو انتقام کا نشانہ نہ بنائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کے قیدیوں کے رہائی کے لیے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں ، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ان سے انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔

گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی ذاتی قید اور کیسز کے حوالے کوئی بات نہیں کی۔خیبر پختونخوا میں بجلی کی پیداوار اور اس میں صوبے کے لیے مختص کوٹہ مانگ لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔


متعلقہ خبریں