این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔
بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن سے بھی باہر ہو گئی
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کی خواتین کی مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پرریٹرننگ افسر کو معطل کرتے ہوئےتحقیقات کا حکم دیدیا۔
سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی جمع کرائی لسٹ میں صدف یاسمین کا نام شامل تھا۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی خاتون کا نام صدف احسان ہے،جے یو آئی نے درخواست دی کہ امیدوار کا نام صدف یاسمین ہے۔
شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدف یاسمین نے الیکشن کمیشن میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔