وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری اسکولوں میں طلبا کو ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم

maryam nawaz

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کو ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دیا ہے۔

زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت  میں ہونے والے اجلاس میں اسکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو کے فیصلے اور پنجاب کریکولم ونگ کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دے دی۔

مریم نواز نے سرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے طلبا کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم بھی جاری کیا۔

اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے اسکولوں میں شروع ہوگا، جہاں اینگرو فوڈز کے تعاون سے طلبا کو فلیورڈ ملک دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے نجی اشتراک سے طلبا کے لیے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت کی۔

افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر اظہار تشویش کرتے ہوئے طلبا کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی ظاہر کی اور صوبے بھر کے اسکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز نے سرکاری اسکولوں میں دوپہر کی کلاسز اور ایوننگ کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا اور سرکاری اسکولوں میں بہتر اور معیاری تعلیم کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق تعلیم سرکاری اسکول میں پڑھنے والے ہر بچے کا حق ہے۔


متعلقہ خبریں