پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 215 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 95 ہزار 945 روپے تک پہنچ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 413 پوائنٹس کا اضافہ
دوسری طرف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2168 ڈالر فی اونس ہوگئی۔