احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

حسن اور حسین

احتساب عدالت اسلام آباد نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز پروارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، جنہیں منسوخ کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

حسن نواز اور حسین نواز نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر جج ناصر جاوید رانا کے سامنے خود کو سرنڈر کردیا، جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات

وکیل قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہم نے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی تھی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر آج تک وارنٹ معطل کر دیئے تھے۔

وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزمان نے خود کو سرنڈر کردیا تو اب وارنٹ منسوخ کردیئےجائیں ، احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ تینوں ریفرنسز میں یہ ملزمان ہیں ؟

وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ تینوں ریفرنسز میں شریک ملزمان ہیں ،العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں ،اس موقع پر عدالت نے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

عدالت نے حسن اور حسین نواز کی 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،پانامہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے اشتہاری کا اسٹیٹس بھی ختم کردیا، حسن اور حسین نواز نے بریت کی درخواستیں بھی دائر کردیں۔


متعلقہ خبریں