آئی سی سی کو چیئرمین پی سی بی کے دو عہدوں پر کوئی اعتراض نہیں

چیئرمین پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے دو عہدوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق کونسل کے ذرائع نے کہا کہ ماضی میں بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی سیاسی شخصیات کرکٹ بورڈ کی ٹاپ پوسٹ سنبھال چکی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن ان دنوں یوتھ اینڈ اسپورٹس منسٹر بھی ہیں۔ کسی ملکی بورڈ میں سیاسی مداخلت کا الزام کوئی بھی اٹھ کر نہیں لگا سکتا، اس کا سابق یا موجودہ بورڈ ممبر ہونا ضروری ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسی شکایات کا آئی سی سی جائزہ لیتی ہے، پھر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ ممبر ملک کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے یا نہیں۔ پاکستان کے حوالے سے اس وقت ایسی کوئی تشویش نہیں ہے۔

اسحاق ڈار وزیر خارجہ ، محسن نقوی وزیر داخلہ،عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات مقرر

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نئی منتخب حکومت میں وزیر داخلہ کا کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ خدشات ظاہر کیے گئے تھے کہ آئی سی سی کھیل میں مداخلت تصور کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایکشن لے سکتی ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ محسن نقوی 6 فروری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے۔ اس وقت وہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔


متعلقہ خبریں