برائلر گوشت کی قیمت میں11 روپے کی کمی

مرغی کا گوشت chicken rates

لاہور،شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں11 روپے کی کمی ہو گئی۔

پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 11روپے کی کمی سےنئی قیمت584روپے ہو گئی ہے اور زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 388 روپے فی کلوجبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 403 روپے فی کلو مقرر گیا۔

پیاز، ٹماٹر اور چاول مہنگے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2 روپے کے اضافے سے 265روپے فی درجن ہو گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7ہزار 8 سو 30روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پولٹری ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔ 

شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

پولٹری ایسوسی ایشن نے  اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 10 روپے سستا فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ماڈل ورمضان بازاروں میں چکن 25روپے فی کلو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا،صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو نیچے لائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں