پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔
عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے ، بیرسٹر گوہر
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ بانی ٹی آئی کے کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے ، پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا، حیرت کی بات ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام نہیں مانتے ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینا ثبوت ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔