چین نے کہا ہے کہ امریکا کو یوکرین جنگ سے کوئی سروکار نہیں، اس کی پوری توجہ اپنے جغرافیائی اور سیاسی مقاصد کے حصول پر ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز بریفنگ کے دوران امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کییوکرین کی مدد کے ذریعے ایشا میں چین کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کو یوکرین کے بارے میں واقعی کوئی فکر نہیں ہے۔
زائرین اور روزہ داروں کی خدمت ، مسجد نبویؐ میں 3 ہزار اضافی عملہ تعینات
امریکا یوکرینی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جغرافیائی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ میں شدت آسکتی ہے اور یہ دوسرے ممالک تک پھیل سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین حقیقی طور پر امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق سیاسی عزم کا مظاہرہ، کشیدگی میں کمی کی حوصلہ افزائی، فوری جنگ بندی اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی فریم ورک بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔