رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری

اسٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران بینکوں اور دفتری اوقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان ،قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیر تا جمعرات صبح 9 سے ساڑھے 3بجے تک عوام سے لین دین جاری رہیگا،دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔جمعہ صبح ساڑھے 8سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ لین دین جاری رہیگا۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بھی رمضان المبارک کےاوقات کارجاری کردئیے گئے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیرسےجمعرات مارکیٹ میں کاروبارصبح 9 سےدوپہر2 بجےتک جاری رہے گا۔جمعے کےروز کاروبارصبح 9 بجےشروع ہوکردوپہرساڑھے12 بجےاختتام پذیرہوگا۔

خیبر پختونخوا ، صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب ینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا ۔سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے “بینک تعطیل” قرار دی گئی ہے ۔

بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں ، محمد رضوان

تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں