پنجاب حکومت کا 9 مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

maryam nawaz

پنجاب حکومت کا 9 مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر تحصیل میں اسکول بس پراجیکٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 20 ہزار الیکٹرک بائیکس اور اربن بس پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے طلبہ کے لیے ایڈوانس کی رقم کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تکلیف کا ازالہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، حکومت کو معاشی مشکلات کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔

افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، مریم نواز

دورانِ اجلاس مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 9 مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ ہوگا، مئی میں ہی بائیکس کی ڈیلوری شروع ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی طرف سے بڑے شہروں کے لیے 657 بسوں کی فراہمی کا پلان منظور کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرِ ٹرانسپورٹ کو معاملات مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔


متعلقہ خبریں