آصف علی زرداری کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش

آصف علی زرداری

نومنتخب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ایوانِ صدر میں گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔

صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدرِ مملکت آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کے لیے روایتی انداز میں بگھی میں تشریف لائے۔

اس موقع پر مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو، صاحبزادی آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئیں۔

وفاقی کابینہ کی تقرری، وزیراعظم نے صدر زرداری کو 19 اراکین کے نام تجویز کردیے

خیال رہے کہ ہفتے کے روز آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف زرداری نے الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز آصف زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری تقریب میں شریک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں