شہری جس نے 217 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا لی

فائل فوٹو


برلن: جرمنی کا 62 سالہ شہری جو کورونا انفیکشن نہ ہونے کے باوجود 217 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا چکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن شہری نے طبی ماہرین کو حیران کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ 62 سالہ شہری 217 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق جرمن شہری نے 29 ماہ کے دوران کورونا ویکسین کے 217 شاٹس لگوائے اور حیران کن طور پر اسے کسی قسم کے مضر اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف ایرلانجن نیورمبرگ کے ڈاکٹر کلیان شوبر نے کہا کہ ہمیں اس کے چونکا دینے والے کیس کا اخبار کے ذریعے معلوم ہوا تو ہم نے فوراً متاثرہ شخص سے رابطہ کیا اور اسے یونیورسٹی آف ایرلانجن میں مختلف ٹیسٹ کروانے کی دعوت دی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اتنی مقدار میں ویکسین کے کوئی نقصان دہ اثرات تو موجود نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ شخص کے خون اور تھوک کے نمونے کا استعمال کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مدافعتی نظام نے ویکسینیشن پر کیا رد عمل ظاہر کیا ہے کیونکہ ہم فکر مند تھے کہ اتنی مقدار میں ویکیسن لینے سے مدافعتی نظام زیادہ متحرک ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں بعض خلیات کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں سری لنکن فیملی قتل

ماہرین کے مطابق ہمیں کورونا ویکسین کی 217 ڈوز لگوانے والے 62 سالہ شہری میں کسی بھی قسم کے نقصان دہ اثرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور مزید یہ کہ اس شخص میں ایسی کوئی علامت بھی موجود نہیں تھی جس سے پتہ چلتا ہو کہ وہ کبھی کورونا وائرس کا شکار رہا ہو۔


متعلقہ خبریں