وزیر اعظم کا طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرے گی۔ انہوں نے طوفانی بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثا کو میں 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ 

وزیر اعظم شہبازشر یف طوفانی بارشوں اور برف باری سے تباہی کا جائزہ لینے خیبر پختون خوا پہنچ گئے جہاں انہوں ں سے جاں بحق افراد کے ورثا کو میں 20 لاکھ اور زخمی افراد کو 5لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری

وزیر اعظم شہباز شریف پشاور گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر خیبر پختو نخوا حاجی غلام علی نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، عطا تارڑ، امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم کو حالیہ طوفانی بارشوں و برف باری کے نتیجے میں نقصانات اور جاری امداد و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی حالیہ طوفانی بارشوں و برف باری کے خیبر پختونخوا میں نقصانات اور جاری ریسکیو و بحالی کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی ، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، عطا الله تارڑ، امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی ، چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے این ڈی ایم اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں و برفباری کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 62افرا د زخمی ہوئے جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 635 گھر مکمل وجزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر طوفانی بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو 20 لاکھ اور زخمی ہونے والے افراد کو فی کس 5لاکھ، مکمل تباہ شدہ گھروں کے مکینوں کو 7 لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے مکینوں کو3 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ خیبر پختو نخوا میں تمام بڑی شاہراہوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ جن شاہراہوں پر برفباری ولینڈ سلائیڈنگ ابھی بھی جاری ہے ان پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ دو روز میں متوقع برفباری کے حوالے سے بھی ضلعی و صوبائی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔

 


متعلقہ خبریں