کیاسپورٹیج کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی

kia moters

قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور پرکشش آفر کیا موٹرز نے کسٹمرز کیلئے زبردست اعلان کردیا


پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی لکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا۔

لکی موٹرز کی جانب سے مشہور زمانہ گاڑی ’ کیاسپورٹیج ‘ کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق (4 مارچ )آ ج سے ہی کر دیا گیاہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔

تاہم کمپنی نے سپورٹیج ’ ایف ڈبلیو ڈی، ’ اے ڈبلیو ڈی ‘ اور لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد سپورٹیج الفا کی نئی قیمت 73 لاکھ ، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 77 لاکھ 40 ہزار، سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار ہو گی ۔

اس کے علاوہ سپورٹیج کے لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت کم ہونے کے بعد 90 لاکھ روپے ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی کی جانب سے پکانٹو کی قیمتوں میں کئی ردو بدل نہیں کیا گیاہے ، پکانٹو ایم ٹی 36 لاکھ ، پکانٹو اے ٹی 38 لاکھ 50 ہزار، سٹونک ای ایکس پلس 62 لاکھ 80 روپے پر برقرار رکھی گئیں ہیں ۔


متعلقہ خبریں