الحرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔
خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ، روح پرور مناظر
انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران تراویح کی نماز کے اماموں کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔