سنی اتحاد کونسل کو ان کا حق دینا چاہئے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

مصطفی نواز کھوکھر

سینئر سیاستدان مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو ان کا حق دینا چاہئے،102نشستوں سے محروم کرناکوئی معمولی بات نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نوازکھوکھرکا کہنا تھا کہ آپ تحریک انصاف کو بطور ایک حقیقت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ، مشکلات کےباوجود عوام نے پی ٹی آئی کوسب سے بڑی جماعت بنایا ہے۔

سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائر ہو گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، سنی اتحاد کونسل کو ان کا حق دینا چاہئے، 102نشستوں سے محروم کرناکوئی معمولی بات نہیں ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا بیٹھ کر ضوابط طے کرنے چاہیے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھرکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا غلط فیصلہ ہے۔


متعلقہ خبریں