سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائر ہو گئے

SENATE

ایوان بالا سے ریٹائر ہونیوالے بڑے بڑے  ناموں میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،قائد ایوان سینیٹ اسحق ڈار،سینیٹرمیاں رضا ربانی،سینیٹرمشاہد حسین سید،اعظم سواتی نمایاں  ہیں۔ 

چھ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد مارچ 2024میں سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے انچاس سینیٹروں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،قائد ایوان سینٹ اسحق ڈار، سینیٹر میاں رضا ربانی،سینیٹرمشاہد حسین سیدنمایاں ہیں۔ان سینیٹرز کو مارچ 2018میں منتخب کیا گیا تھا۔

الیکشن کمشنر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے، استعفیٰ دیں،علی ظفر کا مطالبہ

ان سینیٹرز میں بارہ پیپلز پارٹی،گیارہ مسلم لیگ ن،آٹھ پاکستان تحریک انصاف،دو جے یو آئی ف،دو نیشنل پارٹی جبکہ ایم کیو ایم،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹرشامل ہے۔

خیبر پختونخواہ سے سینیٹرز میں سینیٹربہرہ مند خان تنگی،سینیٹردلاور خان،سینیٹرفیصل جاوید،سینیٹرفدا خان،سینیٹراعظم سواتی،سینیٹرطلحہ محمود خان،سینیٹرمشتاق احمد خان،سینیٹرڈاکٹر مہر تاج روغانی،سینیٹرروبینہ خالداور سینیٹرپیر صابر شاہ ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں ۔

پنجاب سے سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم،سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی،سینیٹرحافظ عبدالکریم،سینیٹرکامران مائیکل،سینیٹراسحق ڈار،سینیٹرمصدق ملک،سینیٹرنزہت صادق،سینیٹررانا محمود الحسن،سینیٹرسیمی زیدی اور سینیٹرشاہین خالد بٹ،صوبہ سندھ سے سینیٹرانور لال،سینیٹرڈاکٹر فروغ نسیم،سینیٹررخسانہ زبیری،سینیٹرامام الدین،سینیٹرخالدہ سکندر،سینیٹرمیاں رضا ربانی،سینیٹرمولا بخش چانڈیو،سینیٹرقراۃ العین مری،سینیٹرسید علی شاہ جاموٹ،سینیٹرسید مظفر حسین شاہ اورسینیٹرسید وقار مہدی ریٹا ئر ہو گئے۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کردی

جبکہ صوبہ بلوچستان سے سینیٹرعابدہ عظیم،سینیٹراحمد خان،سینیٹرمولوی فیض احمد،سینیٹراکرم خان،سینیٹرصادق سنجرانی،سینیٹرطاہر بزنجو،سینیٹرنصیب اللہ بازئی،سینیٹرثناء جمالی اور سینیٹرسردار شفیق ترین،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹرمشاہد حسین سیداور سینیٹراسد علی خان جونیجو،سابق فاٹا سے سینیٹرہلال الرحمن،سینیٹرشمیم آفریدی،سینیٹرمرزا خان آفریدی اور سینیٹرہدایت اللہ خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں