قومی اسمبلی میں تقریر: عمر ایوب ، شہبازشریف پر بازی لے گئے


ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے ارکان کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان شہباز شریف نے ایک گھنٹہ 25 منٹ خطاب کیا جبکہ ان کے مخالف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے ایک گھنٹہ 50 منٹ سے زائد وقت تقریر کی۔

صدرمملکت، شہباز شریف سے حلف نہیں لیتے تو دوسرا آئینی طریقہ موجود ہے، مریم اورنگزیب

اتوار کو قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد عمر ایوب نے طویل تقریر کی۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے عمر ایوب کو کہا کہ آپ نے قائد ایوان سے بھی زیادہ وقت لے لیا ہے اس لئے تقریر مختصر کریں۔ہم نے تحمل سے آپ کو سنا ہے۔دوسروں کو بھی موقع دیں۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔اتوار کو قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا جب کہ دونوں امیدواروں نے خطاب کیا جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

بجلی مہنگی ہونے سے سولر پینلز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

دریں اثنا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا دوسری بار وزیراعظم پاکستان کا انتخاب اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اراکین قومی اسمبلی کی ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

 


متعلقہ خبریں