صدرمملکت، شہباز شریف سے حلف نہیں لیتے تو دوسرا آئینی طریقہ موجود ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے شہبازشریف نے پاکستان کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان کی پہلے بھی خدمت کی اور اب بھی کریں گے،شہبازشریف کا انتخاب عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے،پنجاب نے ن لیگ کے دور میں ترقی کی اور یہ ترقی شہبازشریف کی وجہ سے ہوئی۔

پارلیمان کے اندر تمام اتحادیوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا،یہی وزیراعظم کی طاقت ہوتی ہے کہ اکثریت ووٹ کرے،پاکستان جب بھی سیاسی استحکام کی طرف جا تا ہے ایک جتھہ نقصان پہنچانے آ جاتا ہے۔

2013میں بھی گالم گلوچ اور سپریم کورٹ کے باہر کپڑے لٹکا دیئے گئے،2013میں پاکستان کے اندر معاشی استحکام آرہاتھا اور کچھ لوگ ڈی چوک پہنچ گئے،2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر ملک پر مسلط ہو گئے،اپنے دور حکومت میں تمام منصوبوں کو بدترین دہانے پر پہنچا دیا۔

سابق انڈر 19 فٹبال کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 9مئی والوں نے آج پارلیمان پر حملہ کیاہے،آج بھی ایوان میں 2013والی ذہنیت دیکھی گئی،یہ لوگ اقتدار میں آئے تو اپوزیشن کو جیل بھیجا،آر ٹی ایس بٹھانے والے آج ہمیں لیکچر نہ دیں۔

خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے تو کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی،ساڑھے4 سال یہ لوگ ملک کو لوٹ کر گئے،شہباز شریف نے گالم گلوچ کے باوجود انہیں مفاہمت کی دعوت دی۔

9مئی والی ذہنیت ملک کی ترقی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے،آج کے تمام شور شرابے کے باوجود یہ ٹنیور پورا ہو گا،اس مائنڈ سیٹ نے ملک کے نوجوانوں کو بدتمیزی اور بد تہذیبی سکھائی ،یہ اسی طرح سے شور شرابہ اور تماشہ کریں گے۔

بجلی مہنگی ہونے سے سولر پینلز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

جہاں یہ جماعت جیتی ہے وہاں شفافیت ،جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی ہوئی ،کیا پاکستان تحریک انصاف نے 400 سیٹیں جیتنی تھیں؟اگر کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن کے پاس جائیں،شہباز شریف اپنی تقریر مکمل کرنے کی طرح ہی حکومت کو پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے اسی طرح چیختے اور روتے رہیں گے،ان کی ذہنیت ملک کی ترقی کے خلاف ہے،جب ملک ترقی کرے گا یہ ہنگامہ آرائی کریں گے،یہ فتنہ اور فساد پھیلانے والے لوگ ہیں۔

مریم نواز نے پنجاب میں ان کی ہرزہ سرائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اپوزیشن لیڈر کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دی،پہلے بہانہ تھا مجھے دھاندلی سے نکالا گیا،اب 9مئی جیسے واقعات سے چھپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان اور چین کو تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا، چینی صدر شی جن پنگ

اتحادی حکومت پہلے بھی16مہینے اکٹھی رہی ہے،اس وقت بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اکٹھے رہے،اب بھی تمام اتحادی جماعتیں ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے ایک ساتھ ہیں۔

تمام اتحادی شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور کامیاب کریں گے،اس وقت سب سے بڑا چیلنج ملک کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنا ہے،بیروزگاری کو ملک سے محنت کے ساتھ ختم کرنا ہے۔

صوبے اور مرکز میں بہت ہی اچھا اسمارٹ گورننس کا ماڈل ملے گا،کابینہ کا فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف مل کر کریں گے،ایک سے دو دن میں پنجاب اور وفاق کی کابینہ کا فیصلہ ہو جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پر جا پہنچی

سعودی عرب اور لندن میں میرے ساتھ جو ہوا وہ ان کی ذہنیت کا شاہکار ہے،کل بھی اسمبلی میں خاتون ایم پی اے کے ساتھ ہونے والا واقعہ ان کی سوچ کا شاخسانہ ہے۔

عمر ایوب کے پاس کیا اختیار ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کا استعفیٰ لیں،صدر پاکستان ، شہبازشریف سے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے میں رکاوٹ بنتے ہیں تو اس کا متبادل آئینی طریقہ موجود ہے۔


متعلقہ خبریں